ترکیہ کی سرکاری کمپنی ترک پٹرولیم نے بدھ کے روز امریکی آئل کمپنیوں کانٹیننٹل ریسورسز اور ٹرانس اٹلانٹک پٹرولیم کے ساتھ ایک مشترکہ منصوبہ معاہدہ کیا۔ وزیر توانائی آلپرسلان بایرکتار نے اس معاہدے کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ ترکیہ کے جنوب مشرقی صوبہ دیاربکر میں غیر روایتی تیل اور قدرتی گیس کے ذخائر کی ترقی کے لیے ہوگا۔ اس منصوبے میں مقامی ورک فورس کی تربیت اور تکنیکی علم کی منتقلی شامل ہوگی۔ کانٹیننٹل ریسورسز امریکہ کی سب سے بڑی آئل پروڈیوسر کمپنیوں میں سے ہے، جبکہ ٹرانس اٹلانٹک پٹرولیم ترکیہ میں 17 سال سے کام کر رہی ہے۔ ترک پٹرولیم اس وقت دنیا کے مختلف ممالک بشمول آذربائیجان، لیبیا، صومالیہ اور روس کے ساتھ تعاون کر رہا ہے۔
ترکیہ کی سرکاری کمپنی ترک پٹرولیم کا امریکی آئل کمپنیوں کے ساتھ اہم معاہدے طے پا گئے
131