ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے ہفتہ کو خبردار کیا کہ اگر PKK دہشت گرد تنظیم اپنے وعدے کے مطابق تحلیل نہ ہوئی تو ترکیہ اپنے فوجی آپریشنز جاری رکھے گا۔ ایردوان نے استنبول میں ایک رمضان افطار پروگرام کے دوران کہا کہ اگر دیے گئے وعدے پورے نہیں کیے گئے اور معاملے کو ٹالنے یا دھوکہ دینے کی کوشش کی گئی تو ہم اپنی موجودہ کارروائیاں جاری رکھیں گے یہاں تک کہ آخری دہشت گرد کو ختم کر دیں۔
یہ بیان PKK کے ذریعے جنگ بندی کے اعلان کے بعد آیا ہے، جس کی قیادت ان کے قید شدہ رہنما عبداللہ اوجالان نے کی تھی۔ تاہم، PKK نے اعلان کیا ہے کہ وہ اوجالان کے پیغام کے مطابق ہتھیار نہیں اٹھائے گا جب تک کہ ان پر حملہ نہ کیا جائے۔ایردوان نے مزید کہا اگر کوئی ہاتھ اٹھا ہمارے خلاف تو اُسکا سخت جواب دیا جائے گا اور ترکیہ ہمیشہ اپنا آئرن فسٹس تیار رکھے گا۔