آذربائیجان کے تجارتی ادارے اور ترکیہ و پاکستان کے نمائندوں کے درمیان “Azexport.az” پورٹل کے حوالے سے ایک اہم ملاقات ہوئی۔ یہ پورٹل اقتصادی اصلاحات کے تجزیہ اور ابلاغ کے مرکز کے زیر انتظام ہے۔ ملاقات میں “Azexport” پورٹل کے سربراہ آیخان گداشوف (Aykhan Gadashov) نے آذربائیجانی مصنوعات کی غیر ملکی منڈیوں میں برآمد کے لیے پیش کیے گئے ڈیجیٹل سلوشن پر تفصیلی گفتگو کی ۔ انہوں نے بتایا کہ آذربائیجان کی دس کمپنیوں اور ترکیہ کی سو کمپنیوں کے لیے ڈیجیٹل اسٹینڈز کی تعمیر کا عمل جاری ہے۔
آذربائیجان ٹریڈ ہاؤس کے سی ای او عدیل شجاع بٹ نے بھی اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ “Azexport” پورٹل کے ذریعے آذربائیجان کی مصنوعات کی عالمی سطح پر پذیرائی حاصل ہوگی۔ آیخان گداشوف (Aykhan Gadashov) نے بین الاقوامی تجارتی پلیٹ فارمز کے ساتھ پورٹل کے کام کرنے کے اصولوں اور اس کی ترقی پر بھی روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پورٹل آذربائیجان کی تجارتی برآمدات کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کرے گا۔
آذربائیجان کے تجارتی ادارے اور ترکیہ و پاکستان کے نمائندوں کے درمیان Azexport.az پورٹل کے حوالے سے اہم ملاقات
176