ترکیہ کے فیشن ڈیزائنرز کی عالمی سطح پر کامیابی اب کسی سے پوشیدہ نہیں رہی۔ بڑے فیشن ویک میں اپنی کلیکشنز پیش کرنے سے لے کر معروف ریٹیل پلیٹ فارمز پر اپنی تخلیقات دکھانے تک، ترک ڈیزائنرز بین الاقوامی فیشن منظر پر اپنی چھاپ چھوڑ رہے ہیں۔ ان کے شو رومز اور بوتیکس ترکیہ میں سیاحوں کے لیے اہم مقامات بن چکے ہیں۔ حالیہ مثال رافلز استنبول کی ہے، جہاں ترکیہ کے مشہور ڈیزائنرز کی تخلیقات کو ایک خصوصی پراجیکٹ کے تحت پیش کیا جا رہا ہے۔ “ماسٹرز آف ڈیزائن” نامی اس پروجیکٹ میں 9 فروری سے 9 مارچ تک ترک ڈیزائنرز کی کلیکشنز کی نمائش کی جا رہی ہے، جس میں فیشن کے شائقین کو خصوصی مشاورت اور ملاقاتوں کا بھی موقع مل رہا ہے۔
ترکیہ کے فیشن ڈیزائنرز عالمی سطح پر اپنا لوہا منوا رہے ہیں
87