پاکستان کی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے فلسطین، لبنان اور شام کے جنگ سے متاثرہ افراد کے لیے امدادی سامان کی 24 ویں کھیپ روانہ کر دی ہے۔ یہ کھیپ کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ایک چارٹرڈ پرواز کے ذریعے مصر کے العریش انٹرنیشنل ایئرپورٹ روانہ کی گئی۔ امدادی سامان میں 60 ٹن مواد شامل ہے، جس میں خیمے، موسم سرما کے خیمے اور ترپال شامل ہیں۔ یہ امداد الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے روانہ کی گئی ہے، جو غزہ پر اسرائیلی بمباری کے بعد فوری طور پر متاثرین کی مدد کے لیے سرگرم ہوئی تھی۔ نومبر 2023 میں فاؤنڈیشن نے خوراک، ادویات، اور بچوں کے لیے ضروری کٹس پر مشتمل ایک جامع امدادی پیکج بھیجا تھا اور اب مزید پانچ اضافی طیارے روانہ کرنے کے لیے تیار ہے۔
پاکستان کی جانب سے فلسطین، لبنان اور شام کے متاثرین کے لیے امدادی سامان کی 24 ویں کھیپ روانہ
131