ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے انقرہ میں اے کے پارٹی کے پارلیمانی گروپ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ اپنی تاریخی وراثت کے مطابق عالمی سفارت کاری کو نئی شکل دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ خارجہ پالیسی میں روایتی سانچوں کو توڑتے ہوئے ایک نئی کامیابی کی داستان رقم کر رہا ہے۔ صدر ایردوان نے اس بات پر زور دیا کہ ترکیہ دنیا بھر میں مظلوم اقوام کے ساتھ کھڑا ہے، خاص طور پر غزہ جیسے بحران زدہ علاقوں میں انسانی حقوق کے دفاع کے لیے سرگرم عمل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترکیہ نہ صرف سفارتی محاذ پر بلکہ اقتصادی اور عسکری شعبوں میں بھی اپنی پوزیشن مضبوط کر رہا ہے، تاکہ عالمی نظام میں اپنا مؤثر کردار ادا کر سکے۔
ترکیہ عالمی سفارت کاری کو نئی شکل دے رہا ہے : صدر رجب طیب ایردوان
114