95
صدر رجب طیب ایردوان نے نیٹو سیکرٹری جنرل مارک روٹے سے گفتگو میں یوکرین میں منصفانہ اور پائیدار امن کے قیام پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ روس-یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہا ہے اور عالمی برادری کو بھی اس میں تعاون کرنا چاہیے۔ اس دوران انہوں نے یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی سے بھی ملاقات کی اور ترکیہ کو روس، یوکرین اور امریکہ کے درمیان ممکنہ مذاکرات کے لیے موزوں میزبان قرار دیا۔