ترکیہ کے شماریاتی ادارے (TurkStat) کی 2024 کی لائف سیٹسفیکشن سروے کی رپورٹ کے مطابق شادی شدہ افراد غیر شادی شدہ افراد کے مقابلے میں زیادہ خوش رہتے ہیں۔ رپورٹ میں 52.5 فیصد شادی شدہ افراد نے خوشی کا اظہار کیا جبکہ غیر شادی شدہ افراد میں یہ شرح 44 فیصد رہی۔ خوشی کی بنیادی وجوہات میں 73 فیصد نے خاندان، 13.2 فیصد نے بچوں اور 4.2 فیصد نے خود کو قرار دیا۔ صحت کو خوشی کا سب سے بڑا ذریعہ بتایا گیا، جسے 68.3 فیصد افراد نے اہم قرار دیا۔ عوامی خدمات میں سب سے زیادہ اطمینان 72.1 فیصد کے ساتھ حفاظتی خدمات کے لیے ظاہر کیا گیا، جبکہ ٹرانسپورٹ اور صحت کی خدمات بھی مثبت فیڈ بیک میں شامل رہیں۔
ترکیہ میں شادی شدہ افراد سنگل افراد سے زیادہ خوش رہتے ہیں : رپورٹ میں انکشاف
110