ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہے کہ شام کی حکومت کو امریکہ کی حمایت یافتہ دہشت گرد تنظیم YPG کے مسئلے کو حل کرنا چاہیے اور اس کا حل ترکیہ پر چھوڑنے کی بجائے خود شام کو اس کا سامنا کرنا چاہیے۔ فیدان نے میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں کہا کہ PKK/YPG شام اور پورے خطے کے لیے اتنی ہی بڑا خطرہ ہے جتنا کہ داعش، انہوں نے شام کی نئی حکومت سے توقع ظاہر کی کہ وہ دہشت گرد گروپوں کا خاتمہ کرے گی تاکہ ترکیہ کو اس کارروائی کا حصہ نہ بننا پڑے۔ فیدان نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ترکیہ شام میں استحکام کے لیے کام کرنا چاہتا ہے اور کسی بھی دہشت گرد گروپ کی سرکوبی میں شامی حکومت کو کلیدی کردار ادا کرنا چاہیے۔
شام امریکہ کی حمایت یافتہ دہشت گرد گروپوں کا مقابلہ کرے: حاقان فیدان
135