ترکیہ کے معروف راک گلوکار ہالوک لیونٹ نے 30 اپریل کو استنبول میں ہونے والے اپنے کنسرٹ کی تمام آمدنی اقوام متحدہ کے غزہ امدادی فنڈ میں عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ہالوک لیونٹ نے اپنے اس اقدام کو غزہ کے متاثرین کے لیے حمایت اور آگاہی پھیلانے کا ایک ذریعہ قرار دیا۔ انہوں نے امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ سے متعلق حالیہ بیان پر تشویش کا اظہار کیا اور اس بیان کو “ہم سب کے لیے تکلیف دہ” قرار دیا۔ لیونٹ کا کہنا تھا کہ وہ اقوام متحدہ کے حکام کے ساتھ فلسطینیوں کی امداد کے لیے ملاقات کر چکے ہیں اور یورپ و استنبول میں مزید کنسرٹس کے انعقاد پر بات چیت کی ہے۔ ہالوک لیونٹ نے کہا، یہ رقم غزہ کے لیے بہت زیادہ نہیں ہو سکتی، مگر یہ علامتی اہمیت رکھتی ہے۔ ہمارا مقصد اس مسئلے کے بارے میں آگاہی پھیلانا ہے۔
ترکیہ کے معروف گلوکارہالوک لیونٹ نے غزہ کے عوام کے لیے کنسرٹ کی آمدنی عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا
116