ترکیہ کی پیگاسس ایئرلائنز کی پرواز جو انطالیہ سے قازقستان کے دارالحکومت آستانہ جا رہی تھی، اس میں دو قازق خواتین اور ایک یوکرینی جوڑے کے درمیان لڑائی شروع ہو گئی۔ یہ تنازعہ تیزی سے جسمانی تصادم میں بدل گیا، جس کے بعد پائلٹ نے پرواز کو فوری طور پر ایسرزوم ایئرپورٹ پر ہنگامی طور پر لینڈ کرایا۔
پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے جھگڑے میں ملوث تین خواتین اور ایک مرد کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار مسافروں کو الگ الگ اسپتالوں میں طبی معائنہ کے لئے لے جایا گیا اور بعد ازاں پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا۔ اس واقعے کے بعد پرواز کے پائلٹ نے تصادم میں ملوث مسافروں کی صورتحال سنبھالنے کے بعد آستانہ کے لیے پرواز دوبارہ شروع کر دی۔