ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان ایشیائی ممالک کے دورے کے دوران انڈونیشیا پہنچ گئے ہیں، جہاں انہوں نے انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو کے ساتھ اہم ملاقات کی۔ بوگور صدارتی محل میں صدر سوبیانتو نے ایردوان کا پرتپاک استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان بلمشافہ ملاقات کے بعد، اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک تعاون کونسل کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لیے اہم معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔
اجلاس کے اختتام پر ایک مشترکہ پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں صدر ایردوان نے مشرقی القدس کو فلسطینی ریاست کا دارالحکومت قرار دینے کے حوالے سے مزید تاخیر نہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ایردوان نے کہا، “جب تک غزہ میں امن قائم نہیں ہوگا، تب تک خطے کے دیگر ممالک میں استحکام ممکن نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں ہونے والے نقصانات کا تخمینہ 100 بلین ڈالر کے قریب پہنچ چکا ہے اور یہ نقصان اسرائیل سے وصول کیا جانا چاہیے۔
صدر ایردوان نے اس موقع پر انڈونیشیا کے ساتھ غزہ کی تعمیر نو میں تعاون جاری رکھنے کا عہد کیا۔ انہوں نے صدر سوبیانتو کو ترکیہ کی مقامی الیکٹرک کار “ٹوگ” بھی پیش کی۔ایردوان کے انڈونیشیا کے دورے کے دوران مشرقی القدسمیں ایک بزنس فورم بھی منعقد کیا جائے گا، جس میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دینے کی کوشش کی جائے گی۔