129
ترک صدر رجب طیب ایردوان نے 11 فروری 2025 کو ملائیشیا کا دورہ کیا، جہاں ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے ان کا رسمی استقبال کیا۔ اس دوران دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے سے ملاقات کی اور مختلف دو طرفہ مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ ایردوان اور ابراہیم کے درمیان ملاقات میں عالمی معاملات، بشمول غزہ جنگ، پر بھی بات چیت کی گئی۔ ایردوان نے ملائیشیا میں بزنس فورم سے خطاب کیا اور دونوں ممالک کے درمیان مزید اقتصادی اور تجارتی تعلقات کے استحکام پر زور دیا۔