ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان اپنے سرکاری دورے کے دوران ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور پہنچ گئے ہیں۔ اس اہم دورے کے پر ایردوان کا ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم اور ان کی اہلیہ ڈاکٹر وان عزیزہ اسماعیل نے پرتپاک استقبال کیا۔
ایردوان کے ہمراہ ترکیہ کا اعلیٰ سطحی سرکاری وفد بھی موجود ہے جس میں وزیر خارجہ حاقان فیدان، وزیر توانائی و قدرتی وسائل آلپ ارسلان ، وزیر دفاع یاشار گولیر، وزیر صنعت و ٹیکنالوجی محمد فاتح کاجیر، وزیر زراعت و جنگلات ابراہیم یومکلی، وزیر تجارت عمر بولات اور دیگر اعلیٰ حکومتی عہدیداران شامل ہیں۔
ایردوان کا یہ دورہ ترکیہ اور ملائیشیا کے مابین اقتصادی، ثقافتی اور سیاسی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کیلئے کیا جا رہا ہے۔ اس دورے کے دوران ایردوان کو پرک سلطان نازرین شاہ کی جانب سے پترجیا بین الاقوامی کانفرنس سینٹر میں اعزازی ڈاکٹریٹ سے نوازا جائے گا۔اس کے علاوہ، ایردوان ترکیہ-ملائیشیا اسٹرٹیجک تعاون برائے نئے صدی فورم میں سرکاری افسران اور یونیورسٹی کے طلباء سے خطاب کریں گے، جس کا مقصد دونوں ممالک کے مابین موجودہ تعاون کے امکانات کو مزید بڑھانا ہے۔