امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کی پٹی پر طویل عرصے تک قبضہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اس علاقے کا مالک بنے گا، جس کا مقصد وہاں استحکام لانا اور ہزاروں ملازمتیں پیدا کرنا ہے۔ وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں ٹرمپ نے کہا کہ وہ غزہ میں طویل المدتی ملکیت کے حق میں ہیں اور اس علاقے کی ترقی کریں گے، وہاں کے شہریوں کے لیے ملازمتیں فراہم کریں گے اور فلسطینیوں کو اردن اور مصر میں منتقل کرنے کے لیے بات چیت جاری ہے۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ غزہ کی تعمیر نو کے دوران دنیا بھر کے لوگوں کو یہاں آباد ہوتے دیکھتے ہیں اور اس ضمن میں سعودی عرب کا کردار اہم ہوگا۔ اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے ٹرمپ کے منصوبے کو تاریخ بدلنے کے مترادف قرار دیا، جبکہ دونوں رہنماؤں نے ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں بھی بات کی۔
امریکی صدر ٹرمپ کا غزہ کی پٹی پر قبضے کا اعلان
77