95
ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے 3 فروری 2025 کو استنبول میں ایک تقریب کے دوران سوشل میڈیا پر عمر کی حد نافذ کرنے کا اشارہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ سکرین کی لت جو معاشرتی سطح پر ایک وبا کی طرح پھیل رہی ہے، ہمارے ایجنڈے کا حصہ ہے اور اس کا مقابلہ کیا جائے گا۔ ایردوان نے مزید کہا کہ حکومت مختلف اقدامات پر غور کر رہی ہے جن میں سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ پر سخت نگرانی اور عمر کی حد شامل ہیں تاکہ بچوں کو غیر محفوظ ڈیجیٹل میڈیا سے بچایا جا سکے۔