وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا کہ عراق سے ہماری توقع ہے کہ وہ پی کے کے کو جسے اس نے کالعدم تنظیم قرار دیا ہے، دہشت گرد تنظیم کے طور پر تسلیم کرے۔یہ بات انہوں نے عراق کے دارالحکومت بغداد کے دورے کے دوران عراقی وزیر خارجہ فواد حسین سے ملاقات کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہی۔ وزیر خارجہ فیدان نے مزید کہا کہ جتنا عراق زیادہ طاقتور اور خوشحال ہوگا، اتنا ہی ترکیہ کی خوشحالی میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جب عراق محفوظ اور مستحکم ہوگا، تو خطے میں امن اور سکون بڑھے گا۔ اس کے ساتھ ہی ترکیہ عراق کے خوشحال اور محفوظ ملک بنانے کے لیے کیے گئے اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ عراق میں مستقل استحکام کے قیام کے لیے سلامتی کی مکمل ضمانت دینا ضروری ہے۔
فیدان نے کہا کہ حال ہی میں عراق کے ساتھ سلامتی اور انسداد دہشت گردی کے شعبے میں جو مفاہمتی اتحاد حاصل کیا گیا ہے، وہ بہت قیمتی ہے۔ انہوں نے داعش اور پی کے کے کے خلاف مشترکہ جنگ کو انتہائی اہم قرار دیا، کیونکہ پی کے کے ترکیہ، عراق اور شام کو نشانہ بناتی ہے۔ فیدان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے خطے کی خوشحالی اور امن کے لیے تمام وسائل کو یکجا کر کے دہشت گردی کے خلاف لڑنا ہوگا اور داعش و پی کے کے دونوں کو شکست دینی ہوگی۔عراقی وزیر خارجہ فواد حسین نے کہا کہ ان کے ترکیہ کے ساتھ مضبوط دوطرفہ تعلقات ہیں اور وہ وزیر فیدان کے بغداد کے دورے سے خوش ہیں۔دوسری جانب وزیر خارجہ فیدان نے بغداد میں عراقی وزیر دفاع سبط عباسی سے بھی ملاقات کی۔