ترکیہ میں خواتین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے تیار کردہ ایپلیکیشن ‘کے اے ڈی ای ایف’ (KADES) نے 7.83 ملین ڈاؤنلوڈز کا سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔ یہ ایپ خواتین کو ہنگامی صورتحال میں فوری مدد فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے۔ وزیر داخلہ علی یرلی کایا نے 14 جنوری کو اعلان کیا کہ ایپ کے ذریعے 453,978 الرٹس موصول ہوئے، جن پر فوری کارروائی کی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے لیے تمام ادارے مل کر کام کر رہے ہیں اور اس مقصد کے لیے 6284 قانون کے تحت 1,016,167 احتیاطی احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ کے اے ڈی ای ایف ایپ کو 2018 میں وزارت داخلہ نے متعارف کروایا تھا اور یہ خواتین کو ہنگامی حالات میں فوری مدد حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔
ترکیہ کی خواتین کی حفاظت کے لیے ایپ کی مقبولیت میں اضافہ، 7.83 ملین ڈاؤنلوڈز
73