132
ترکیہ کی وزارت توانائی نے توانائی کی بچت کو فروغ دینے کے لیے 2030 تک 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا منصوبہ پیش کیا ہے۔ یہ سرمایہ کاری صنعتی، رہائشی، اور عوامی سیکٹرز میں کیے جانے والے منصوبوں پر مشتمل ہوگی۔ 2017 سے 2023 تک 8.5 ارب ڈالر خرچ کیے گئے ہیں۔نئے سرکاری عمارتوں کو 2026 تک گرین بلڈنگ سرٹیفیکیشن کی پابندی کرنی ہوگی، اور 2028 تک 3.75 ملین ایل ای ڈی روشنیوں کی تنصیب کا ہدف رکھا گیا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد توانائی کی افادیت بڑھانا اور کاربن اخراج کم کرنا ہے۔