117
25 دسمبر کو ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے طیارہ حادثے پر اظہارِ تعزیت کے لیے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ یہ حادثہ قازقستان کے شہر اکتاؤ کے قریب پیش آیا۔ صدر ایردوان نے حادثے کے متاثرین کے خاندانوں سے گہری ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔ صدر علیوف نے مشکل وقت میں توجہ اور تعزیت کے لیے ترک صدر کا شکریہ ادا کیا۔