79
یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب لاہور میں مولانا رومی کی برسی کے موقع پر ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی، جس میں ترک قونصل جنرل علی ارباش، فارسی کے ماہر پروفیسر ڈاکٹر معین نظامی، اور بین الاقوامی امور کے ماہر ڈاکٹر شہیر نے شرکت کی۔ مقررین نے مولانا رومی کی تعلیمات پر روشنی ڈالی اور ان کے فلسفے کی جدید دور میں اہمیت اجاگر کی۔ تقریب میں طلباء کو رومی کے صوفیانہ پیغامات کے حوالے سے آگاہ کیا گیا، جو محبت، رواداری اور انسانیت کی خدمت پر زور دیتے ہیں۔