روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوو نے انکشاف کیا ہے کہ شام کے معزول صدر بشار الاسد کو نہایت محفوظ انداز میں روس منتقل کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق، دمشق پر اپوزیشن فورسز کے قبضے سے قبل ہی بشار الاسد اپنے اہل خانہ کے ہمراہ روس پہنچ گئے تھے۔ روس نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر انہیں اور ان کے خاندان کو پناہ فراہم کی۔نائب وزیر خارجہ ریابکوو کا کہنا تھا کہ روس غیر معمولی حالات میں ضرورت کے تحت اقدامات کرتا ہے، اور یہی وجہ ہے کہ بشار الاسد کی منتقلی کو مکمل تحفظ فراہم کیا گیا۔جب ان سے بشار الاسد کو عالمی عدالت انصاف کے حوالے کرنے کے امکان کے بارے میں سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ روس اس عدالت کے قیام کے کنونشن کا رکن نہیں ہے۔