89
ترکیہ کے وزیر خارجہ، حاقان فیدان، کا عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیط سے فون پر رابطہ۔ وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق، دونوں رہنماؤں کے درمیان گفتگو میں شام کی تازہ ترین صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ فیدان نے عرب لیگ کے ساتھ ترکیہ کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔ یہ رابطہ ترکیہ کے مبصر رکن ہونے کے تناظر میں دونوں فریقین کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کا حصہ ہے۔