77
ترکیہ کے وزیر خزانہ، مہمت شمیک نے پیش گوئی کی ہے کہ 2024 میں ملک کی فی کس آمدنی 15,000 ڈالر سے تجاوز کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے اقتصادی استحکام کے لیے کئی اصلاحات کی ہیں- جن کے نتیجے میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی آئی ہے اور افراطِ زر میں بھی کمی دیکھی گئی ہے۔ شمیک نے ترکیہ کی عالمی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کی طرف بھی اشارہ کیا، جس کا کریڈٹ روایتی مالیاتی پالیسیوں کو جاتا ہے۔