90
ڈیمو کریٹک جمہوریہ کانگو کے کوانگو صوبے میں ایک “نامعلوم بیماری” کی وجہ سے دو ہفتوں کے دوران 143 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ صحت کے حکام کے مطابق، اس بیماری میں مبتلا افراد میں بخار، سر درد، کھانسی، نڈھالی اور خون کی کمی جیسے علامات ظاہر ہو رہی ہیں۔
کانگو نیشنل بایومیڈیکل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی ایک ماہر وبائی امراض کی ٹیم نے علاقے میں تحقیقات شروع کر دی ہیں اور عوام سے ہاتھ ملانے سے گریز، ہاتھ دھونے اور غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔