92
سلطنت عمان کے سلطان ہیثم بن طارق آج انقرہ پہنچیں گے جہاں صدر رجب طیب ایردوان ان کا صدارتی محل میں ایک سرکاری تقریب کے ذریعے استقبال کریں گے۔ ملاقات کے آغاز میں دونوں رہنما بالمشافہ گفتگو کریں گے، جس کے بعد ترکیہ اور عمان کے درمیان بین الافود مذاکرات ہوں گے۔ ان مذاکرات میں دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور نئے تعاون کے معاہدوں پر غور کیا جائے گا۔ اس موقع پر فلسطین سمیت دیگر علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔