یونان کا ویزا آن آرائیول پروگرام جو 1 اپریل 2024 سے ترکیہ کے شہریوں کے لیے شروع ہوا تھا اسکی وجہ سے اس نے 100,000 سے زائد ترک سیاحوں کو یونانی جزائر پر لانے میں مدد کی ہے ۔ جس سے خطے کی سیاحت میں تیز رفتار اضافہ ہوا۔ اس اسکیم کے تحت ترک شہری 60 یورو کے داخلہ فیس کے ساتھ یونان کے مخصوص جزائر پر ایک سے سات دن تک قیام کر سکتے ہیں، اور انہیں مکمل شینگن ویزا کی ضرورت نہیں۔
یونانی وزیر برائے شپنگ کرستوس سٹیلینیڈیڈس اور ترک وزیر برائے ٹرانسپورٹ عبدالقادر یورالوغلو کے درمیان حالیہ ملاقات میں اس پروگرام کی اقتصادی اور سفارتی کامیابی پر بات کی گئی۔ دونوں وزراء نے کہا کہ یہ پروگرام نہ صرف سیاحت کو فروغ دے رہا ہے بلکہ ترکیہ اور یونان کے درمیان تعاون کے نئے دروازے بھی کھول رہا ہے۔