74
بیلاروس کی جڑواں بہنیں، ویلنٹینا اور ماریاو ایوانکووا، جو 19 نومبر کو ترکیہ کے علٰی داغ پہاڑوں میں لاپتہ ہوگئی تھیں، 4 دن بعد بحفاظت مل گئیں۔ دونوں بہنوں نے سوکُلُوپِینار سے کِزِلکایا کی چوٹی تک چڑھائی کا آغاز کیا تھا، لیکن رابطہ منقطع ہونے کے بعد انہیں منگل کی شام کو کیسرِی کے یاہیالی علاقے کے حَجَر جنگل سے بازیاب کیا گیا۔ ان کی صحت کے تمام معائنے کرنے کے بعد انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ اس دوران دونوں بہنوں نے میڈیکل عملے کے ساتھ ایک یادگاری تصویر بھی بنوائی۔