استنبول ٹیکنیکل یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے مصنوعی ذہانت پر مبنی ایک سافٹ ویئر تیار کیا ہے جو غیر ملکیوں کی ترک زبان میں کی گئی غلطیوں کی نشاندہی کرتا ہے۔
اس منصوبے کی قیادت پروفیسر گلشن اریئیٹ کر رہی ہیں، جو قدرتی زبان پروسیسنگ تحقیقاتی گروپ کی سربراہ ہیں۔ سافٹ ویئر نہ صرف طلبا کی ترک زبان میں کی گئی غلطیوں کی نشاندہی کرتا ہے بلکہ ان کی درستی میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔
گلشن اریئیٹ نے بتایا کہ یہ سافٹ ویئر طلبا کی تحریروں میں گرامر اور الفاظ کی سطح پر کی جانے والی غلطیوں کا تجزیہ کرتا ہے اور اساتذہ کو طلبا کے مختلف گروپوں کی مشکلات سمجھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ یہ منصوبہ ترکیہ میں ترک زبان کی تدریس اور تحقیق میں ایک اہم پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔