113
گوبیکلی تپہ، جو “تاریخ کے زیرو پوائنٹ کے نام سے جانا جاتا ہے، نے 2024 کے پہلے 10 ماہ میں 600,000 سیاحوں کی میزبانی کی، جو گزشتہ سال کے اسی دورانیے سے 50% زیادہ ہیں۔ ترکیہ کے نائب وزیر ثقافت و سیاحت نے بتایا کہ پروموشنل حکمت عملی کے ذریعے یہ کامیابی حاصل کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ گوبیکلی تپہ دنیا بھر میں ایک اہم ثقافتی سیاحتی مقام بن چکا ہے اور سالانہ پروموشنل سرگرمیاں اس کی مقبولیت کو مزید بڑھا رہی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عالمی سطح پر اس تاریخی مقام میں بے پناہ دلچسپی بڑھ رہی ہے، اور 2025 میں اس تعداد میں مزید اضافہ متوقع ہے۔