ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان اور نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی (MHP) کے رہنما دولت بہچلی نے انقرہ میں صدارتی کمپلیکس کے بند کمرے میں ملاقات کی ہے ۔یہ ملاقات بہچلی کی رہائش گاہ پر گزشتہ سال ہونے والی ملاقات کے بعد ان کی پہلی باضابطہ ملاقات تھی۔ ملاقات میں ترکیہ کی اندرونی سیاسی صورتحال اور غزہ و لبنان میں جاری جنگوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بہچلی کے PKK رہنما عبداللہ اوجلان کے حوالے سے متنازع بیان کے بعد یہ ملاقات اہمیت اختیار کر گئی۔ بہچلی نے تجویز دی تھی کہ اوجلان پارلیمنٹ میں ایک اجلاس میں شرکت کرکے دہشت گردی کے خاتمے کا اعلان کرے۔
صدر ایردوان نے اس تجویز کو تاریخی موقع قرار دیتے ہوئے کرد عوام سے اپیل کی کہ وہ دہشت گرد تنظیموں سے دور رہیں اور ترکیہ کے روشن مستقبل کی تعمیر کے لیے اتحاد کا مظاہرہ کریں ۔