127
انگلینڈ کے وزیر دفاع جان ہیلے سرکاری دورے پر انقرہ پہنچ گئے ہیں، جہاں ان کا استقبال ترکیہ کے وزیر دفاع یاشار گولر نے وزارت دفاع میں ایک سرکاری تقریب کے دوران کیا۔
استقبالیہ کے بعد دونوں وزراء نے انفرادی ملاقات کی، جس کے بعد وفود کی سطح پر مذاکرات کی صدارت کی۔ ان مذاکرات میں ترکیہ کو یوروفائٹر جنگی طیاروں کی فراہمی کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔
دونوں وزراء آئندہ دنوں میں ترکیہ کی فضائی و خلائی صنعت، ‘توساش’ کا دورہ بھی کریں گے، جو حالیہ دہشت گردانہ حملے کا نشانہ بنی تھی۔