ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے COP29 میں باکو میں ہونے والی عالمی رہنماؤں کی ماحولیاتی سمٹ میں ترکیہ کے نئے ماحولیاتی اہداف کا اعلان کیا۔ ایردوان نے کہا کہ ترکیہ 2035 تک اپنی ہوا اور سولر توانائی کی صلاحیت کو 31,000 میگاواٹ سے بڑھا کر 120,000 میگاواٹ تک لے جائے گا۔ انہوں نے 2017 میں شروع ہونے والے ‘زیرو ویسٹ’ منصوبے کو بھی سراہا، جس کے ذریعے 5.9 ملین ٹن گرین ہاؤس گیسز کے اخراج کو روکا گیا۔ اس کے ساتھ ہی، ترکیہ نے 2026 میں COP31 کی میزبانی کے لیے اپنی امیدوار ہونے کا بھی اعلان کیا۔ ایردوان نے غزہ میں اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس ماحولیاتی تباہی کے ذمہ داروں کو عالمی عدالتوں میں جوابدہ ٹھہریا جانا چاہیے ۔
ایردوان کا 2053 تک نیٹ زیرو کے ہدف کے لیے سبز موسمیاتی اقدامات کا اعلان
97