136
وزیر اعظم شہباز شریف سعودی عرب سے آذربائیجان پہنچ گئے، جہاں وہ COP29 اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ وزیراعظم ماحولیاتی تبدیلی کے خطرات پر عالمی رہنماؤں کو آگاہ کریں گے اور کلائمیٹ فنانس گول میز کانفرنس کی میزبانی بھی کریں گے۔ اس کے علاوہ، وزیراعظم “گلیشیئرز 2025” تقریب میں شریک ہوں گے اور عالمی درجہ حرارت پر یو این سیکرٹری جنرل کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم کی دو طرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔
ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان بھی ریاض میں اجلاس کے بعد باکو پہنچے، جہاں وہ COP29 میں خطاب کریں گے اور عالمی رہنماؤں سے بات چیت کریں گے۔