صدر رجب طیب ایردوان آج سعودی دارالحکومت ریاض پہنچے، جہاں وہ “اسلامی تعاون تنظیم اور عرب لیگ کے مشترکہ ہنگامی سربراہی اجلاس” میں شرکت کریں گے۔ شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ان کا استقبال ریاض کے امیر، پرنس فیصل بن بندر آل سعود، اور ترکیہ کے سفیر فاتح اولو سوئے نے کیا۔
ایوان صدر کے محکمہ اطلاعات کے مطابق، ایردوان اس اجلاس میں شرکت کریں گے، جس کا مقصد اسرائیل کی جانب سے غزہ اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر جاری حملوں پر غور کرنا ہے۔ اجلاس میں اسلامی دنیا کے نمائندے ان واقعات پر مشترکہ اور ٹھوس ردعمل پر بات چیت کریں گے۔
صدر ایردوان اجلاس سے خطاب بھی کریں گے اور شریک رہنماؤں سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔