100
کوپ 29 کا باقاعدہ آغاز آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ہو چکا ہے
یہ ایونٹ 11 نومبر سے 22 نومبر تک آذربائیجان کے دارالحکومت باکو کے مرکزی سپورٹس اسٹیڈیم میں منعقد ہو گا۔
اس سال یہ ایونٹ مشرقی یورپ میں منعقد ہونا تھا، لیکن روس، جس کے پاس جگہ کے انتخاب پر ویٹو پاور ہے، نے یورپی یونین کے ملک میں COP29 کے انعقاد کی اجازت نہیں دی کیونکہ یہ اتحاد یوکرین کی حمایت کرتا ہے۔
اس اجلاس میں پاکستان، سعودی عرب، ترکی، سپین سمیت 100 سے زیادہ ملکوں کے سربراہانِ مملکت و حکومت شرکت کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔