114
پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سعودی عرب پہنچ گئے جہاں انہوں نے ریاض میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر پاکستان کے سفیر احمد فاروق اور ملٹری اتاشی بریگیڈیئر محمد عاصم بھی موجود تھے۔
جنرل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے بھی وفود کے ہمراہ ملاقات ہوئی، جس میں پاک سعودی تعلقات اور دفاعی تعاون کا جائزہ لیا گیا، جبکہ عسکری اور دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے پہلوؤں پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔