روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ ترکیہ اور شام کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی خواہش موجود ہے، اور ماسکو اس کی بحالی کے لیے سرگرم کردار ادا کرے گا۔ لاوروف ایک انٹرویو میں بتایا کہ شام کی حکومت ترک فوجی یونٹوں کو واپس بلانے کا مطالبہ کر رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ترکیہ شام کی خودمختاری کا احترام کرتا ہے، لیکن فوجی انخلا کے معاملے پر بات چیت بعد میں کرنے کی تجویز دے رہا ہے۔ دونوں دارالحکومتوں میں جلد مذاکراتی عمل کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے کوششیں کی جائیں گی۔ لاوروف نے شام میں استحکام اور مشرق وسطیٰ میں سلامتی کے لیے دونوں ممالک کے تعلقات کو معمول پر لانے کی ضرورت پر زور دیا۔