103
استنبول میں 41 ویں بین الاقوامی کتاب میلے کا آغاز ہو گیا ہے ۔
یہ میلہ TÜYAP نمائشوں کے تعاون سے ترکیہ کے پبلشرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقد ہو رہا ہے اور اس میں متعدد شوقین قارئین اور قیمتی مصنفین کے اکٹھے ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔
تقریباً ایک ہزار ترک اور غیر ملکی پبلشرز اور غیر سرکاری تنظیمیں اس تقریب میں شرکت کریں گی، جس میں مختلف پروگرام، بچوں کے لیے ورکشاپس، مصنفین کے لیکچرز اور دستخط کرنے کے متعدد سیشن شامل ہوں گے۔
بچوں اور نوجوانوں کی ادب کی معروف شخصیت یالواچ یورال کو اس سال کے میلے کے “اعزازی مصنف” کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔