ترکیہ کے صدارتی محکمہ مواصلات کے سربراہ فخر الدین آلطون، نے انقرہ میں “اسرائیل کے جھوٹ” “The lies od Israel ” نامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ “فلسطین کا دعویٰ ایک حقیقت ہے، اور ہم اس کی آواز بلند کرتے رہیں گے ۔انہوں کہا کہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی اور ظلم کے ذریعے پورے مشرق وسطیٰ میں خوف پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے۔آلطون نے واضح کیا کہ ہم فلسطین کی حقیقت کو دنیا بھر میں بے نقاب کرنے کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے اور مؤثر ردعمل دیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم بین الاقوامی سطح پر اسرائیلی لابی کے اثر و رسوخ کو توڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
یہ پلیٹ فارم” The lies of Israel “ایک اہم بین الاقوامی ذریعہ بننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ترکیہ اسرائیل کے حوالے سے حقائق کو واضح طور پر بیان کر رہا ہے ، ہم فلسطین کی حمایت جاری رکھیں گے: فخرالدین آلطون
140