170
ترکیہ کی قومی اسمبلی کے اسپیکر نعمان قورتلمش نے بین الپارلیمانی پلیٹ فارم برائے القدس کے صدر حامد عبداللہ الاحمر سے ملاقات کی۔
قورتلمش نے فلسطین کی حمایت کا عزم کرتے ہوئے کہا کہ یہ حمایت جاری رہے گی۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عالمِ اسلام کو سیاسی اختلافات بھلا کر فلسطین کے معاملے پر متحد ہونا چاہیے۔ملاقات میں الجزائر کے نائب صدر احمد خرچی اور دیگر بین الاقوامی اراکین بھی شامل تھے۔قورتلمش نے عالمی عدالت انصاف میں درخواست کا ذکر کیا جو فلسطین کے حق میں نئے دور کا آغاز ہے۔