87
ایران کے صدر مسعود پزشکیاں نے کہا کہ “ہم جنگ نہیں چاہتے، لیکن اپنے حقوق کا تحفظ کریں گے اور اسرائیل کی جارحیت کا مناسب جواب دیں گے۔”
انہوں نے تہران میں کابینہ اجلاس کے دوران اسرائیلی حملوں پر گفتگو کی اور اس بات پر زور دیا کہ اگر اسرائیل کی جارحیت جاری رہی تو کشیدگی میں اضافہ ہوگا۔
اسرائیل نے یکم اکتوبر کو ایران کے میزائل حملوں کے جواب میں 26 اکتوبر کو ایرانی فوجی اہداف پر حملہ کیا۔ ایران نے کہا کہا ان کے فضائی دفاعی نظام نے حملوں کا کامیابی سے مقابلہ کیا، تاہم کچھ مقامات پر محدود نقصان ہوا، جس میں 4 فوجی اور 1 شہری کی ہلاکت بھی شامل ہے۔