ترکیہ خبر

پیدل چلنے والوں کی حفاظت کیلئے ٹریفک سیفٹی مہم کا آغاز

پیدل چلنے والوں کی حفاظت کیلئے ٹریفک سیفٹی مہم کا آغاز

باکو( ترکیہ خبر)پیدل چلنے والوں کی جانب سے پیش آنے والے ٹریفک حادثات میں اگرچہ گزشتہ سال کے مقابلے میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، تاہم اس شعبے میں مزید احتیاطی اقدامات کی ضرورت کو اہم قرار دیا گیا ہے۔اس مقصد کے تحت 22 جون تک ملک بھر میں "پیدل چلنے والے، محتاط رہیں!" کے عنوان سے ٹریفک تحفظ کی خصوصی مہم چلائی جا رہی ہے۔محکمہ ریاستی ٹریفک پولیس کے مطابق اس مہم کے دوران نہ صرف پیدل چلنے والوں کی جانب سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کی روک تھام کے لیے نگرانی اور احتیاطی اقدامات کیے جائیں گے بلکہ عوام میں آگاہی اور شعور بیدار کرنے کے لیے بھی خصوصی سرگرمیاں کی جائیں گی۔ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سڑکوں پر خصوصی احتیاط برتیں اور ٹریفک قوانین کی پابندی کریں۔ ساتھ ہی میڈیا اور دیگر سماجی اداروں سے بھی اس مہم کو کامیاب بنانے میں تعاون کی درخواست کی گئی ہے۔