آذربائیجان کے آزاد علاقے میں قدیم شہتوت کا درخت محفوظ رکھنے کا منفرد فیصلہ

آذربائیجان کے آزاد علاقے میں قدیم شہتوت کا درخت محفوظ رکھنے کا منفرد فیصلہ

زنگیلان ( تر کیہ خبر) آذربائیجان کے قبضے سے آزاد کرائے گئے ضلع زنگیلان کے گاؤں جہانگیر بیگلی میں تعمیر نو کے دوران قدرتی ماحول اور تاریخی ورثے کے تحفظ کو خصوصی اہمیت دی جا رہی ہے۔ گاؤں کے وسط میں موجود صدیوں پرانا شہتوت کا درخت ماضی اور مستقبل کے درمیان ایک علامتی رشتے کی حیثیت اختیار کر گیا ہے۔آذربائیجان خبر رساں ادارے کے مطابق گاؤں کا نیا نقشہ تیار کرتے وقت اس قدیم درخت کو کاٹنے کے بجائے محفوظ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا اور اسے مرکزی شاہراہ کے عین درمیان برقرار رکھا گیا۔ سڑک کی دونوں گزرگاہیں درخت کے اطراف سے گزرتی ہیں، جس سے جدید تعمیراتی ڈھانچے کو منفرد خوبصورتی حاصل ہوئی ہے اور ماحول دوستی کا عملی مظاہرہ بھی سامنے آیا ہے۔درخت کی شاخوں پر پرندوں کے لیے چھوٹے گھونسلے بھی نصب کیے گئے ہیں۔ یہ اقدام اس بات کی علامت ہے کہ اپنے آبائی وطن میں انسانوں کے ساتھ پرندوں کی قدرتی زندگی بھی دوبارہ بحال ہو رہی ہے۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.