بحیرہ روم میں روسی بحری قافلے کی واپسی، لیبیا کا راستہ تبدیل

بحیرہ روم میں روسی بحری قافلے کی واپسی، لیبیا کا راستہ تبدیل

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) فوجی گاڑیاں لے کر لیبیا جانے والے روسی بحری قافلے نے بحیرہ روم میں اپنی پیش قدمی روک کر واپسی کی راہ اختیار کر لی ہے، جس کے بعد فوجی سازوسامان کی ترسیل کا راستہ تبدیل ہو گیا ہے۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ پیش رفت 22 نومبر کو لیبیا کی بندرگاہ بن غازی میں روسی بحری جنگی جہاز پر یوکرین کے سمندری ڈرون حملے کے بعد سامنے آئی، جس کے نتیجے میں روسی جہاز ڈوب گیا تھا۔رائٹرز نے فوجی اور سکیورٹی حکام کے حوالے سے بتایا کہ روسی بحری قافلے کی جانب سے لیبیا جانے کا راستہ تبدیل کرنے کا واقعہ پہلی مرتبہ رپورٹ ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق ایک اور روسی بحری قافلہ، جسے روسی جنگی جہاز ایڈمرل گولووکو کی حفاظت حاصل تھی، حملے کے روز آبنائے سسلی کے قریب سے واپس مڑ گیا تھا۔ایک دوسرے بحری قافلے کی نقل و حرکت سے آگاہ حکام نے بھی اس کے لیبیا جانے کا منصوبہ تبدیل ہونے کی تصدیق کی ہے۔ یہ قافلہ الجزائر کے ساحل کے قریب موجود تھا۔روسی وزارتِ دفاع نے رائٹرز کی جانب سے اس معاملے پر مؤقف جاننے کے لیے بھیجی گئی درخواست کا فوری طور پر کوئی جواب نہیں دیا۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.