اردوان کی یونیسکو کے سربراہ سے استنبول میں اہم ملاقات
استنبول (ترکیہ خبر) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے جمعہ کے روز استنبول میں اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو کے ڈائریکٹر جنرل خالد العنانی سے ملاقات کی۔ترکیہ کے محکمہ اطلاعات کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات دولما باغچہ دفتر میں بند کمرے میں ہوئی۔محکمہ اطلاعات نے سماجی رابطے کے ترک پلیٹ فارم این سوشل پر ملاقات کی اطلاع دی، تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔