آذربائیجان کے 2 شطرنج کھلاڑیوں نے بین الاقوامی چیمپئن شپ جیت لی

آذربائیجان کے 2 شطرنج کھلاڑیوں نے بین الاقوامی چیمپئن شپ جیت لی

باکو (ترکیہ خبر) قازقستان کے شہر ترکستان میں ترک شطرنج ایسوسی ایشن کی چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی، جس میں آذربائیجان کے کھلاڑیوں نے مردوں اور خواتین دونوں مقابلوں میں طلائی تمغے حاصل کرلیے۔آذربائیجان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق مردوں کے مقابلے کے آخری یعنی 14ویں راؤنڈ میں آذربائیجان کے شطرنج کھلاڑی نجات عباسوف نے کرغزستان کے ایڈی یار اوروزبایف کے ساتھ مقابلہ برابر کھیلا۔ انہوں نے 14 راؤنڈز کے دوران مجموعی طور پر 9 پوائنٹس حاصل کرکے تمام حریفوں کو پیچھے چھوڑ دیا اور چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔خواتین کے مقابلے کے آخری راؤنڈ میں آذربائیجان کی گوہر بی دولائیوا نے قازقستان کی زرینہ نورگالیوا کے ساتھ مقابلہ برابر کیا۔ گوہر نے مجموعی طور پر 10 پوائنٹس حاصل کرکے پہلی پوزیشن اپنے نام کرلی۔اس طرح آذربائیجان کے کھلاڑیوں نے مردوں اور خواتین دونوں کیٹیگریز میں چیمپئن شپ جیت لی۔ کامیاب کھلاڑیوں کے اعزاز میں منعقدہ اختتامی تقریب کے دوران آذربائیجان کا قومی ترانہ 2 مرتبہ بجایا گیا۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.