ترکیہ خبر

خوجاوند میں آبادکاری کا عمل جاری، 25 خاندانوں کو نئے گھروں کی چابیاں حوالے

خوجاوند میں آبادکاری کا عمل جاری، 25 خاندانوں کو نئے گھروں کی چابیاں حوالے

خوجاوند( ترکیہ خبر) خوجاوند میں آبادکاری کے عمل کے تحت 25 خاندانوں کو نئے گھروں کی چابیاں حوالے کر دی گئیں۔تفصیلات کے مطابق 17 افراد پر مشتمل 4 خاندانوں کو ہادرُت بستی میں جبکہ 42 افراد پر مشتمل 8 خاندانوں کو قرمزی بازار بستی میں آباد کیا گیا۔نئے گھروں کی چابیاں حوالے کرنے کی تقریب میں آذربائیجان کے صدر کے خصوصی نمائندے کے دفتر کے حکام نے شرکت کی، جو آغدام، فضولی اور خوجاوند اضلاع میں ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔اس موقع پر آذربائیجان اسٹیٹ کمیٹی برائے مہاجرین و اندرونی بے گھر افراد کے نمائندے بھی موجود تھے۔حکام کے مطابق یہ اقدام متاثرہ خاندانوں کی واپسی اور ان کی بحالی کے وسیع تر پروگرام کا حصہ ہے، جس کے تحت انہیں محفوظ اور بنیادی سہولیات سے آراستہ رہائش فراہم کی جا رہی ہے۔