پاکستان اور قطر کا داخلی سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور قطر کا داخلی سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد ( تر کیہ خبر) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے قطری ہم منصب اور داخلی سلامتی فورس کے کمانڈر شیخ خلیفہ بن حمد بن خلیفہ آل ثانی سے ملاقات کی، جس میں داخلی سکیورٹی سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزارت داخلہ کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک نے سکیورٹی شراکت داری کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر خطے کی موجودہ صورتحال اور علاقائی امن و استحکام سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان وزارت داخلہ کی سطح پر تعاون مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، جبکہ داخلی سکیورٹی کے شعبے میں باہمی تعاون اور شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان اور قطر علاقائی امن و استحکام کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔ قطری وزیر داخلہ شیخ خلیفہ بن حمد بن خلیفہ آل ثانی نے کہا کہ قطر پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.