ترکیہ نے اشتعال انگیزی سے بچ کر خود کو علاقائی تنازعات سے دور رکھا، اردوان
استنبول ( تر کیہ خبر) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ان کے ملک نے اشتعال انگیزی کا مقابلہ کرتے ہوئے اور سازشوں سے بچ کر خود کو خطے کے تنازعات سے دور رکھا ہے۔ انہوں نے علاقائی عدم استحکام میں اضافے کے باوجود ملک کو محفوظ رکھنے کا سہرا اپنی حکومت کی محتاط اور متوازن حکمت عملی کو دیا۔انقرہ میں صدارتی کمپلیکس میں خطاب کرتے ہوئے صدر اردوان نے کہا کہ ترکیہ نے اپنے اردگرد جاری تنازعات سے ملک کو دور رکھا، اشتعال انگیزی کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے اور نہ ہی کسی جال میں پھنسا یا کسی کو اپنے مقصد میں کامیاب ہونے دیا۔انہوں نے کہا کہ ترکیہ نے ان تمام مشکل حالات کا دانش مندی، صبر اور معاملہ فہمی کے ساتھ کامیابی سے سامنا کیا ہے۔